Web
Analytics
فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹایاجائے گا یا نہیں،وزیراعظم عمران خان نے حتمی فیصلہ سنادیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹایاجائے گا یا نہیں،وزیراعظم عمران خان نے حتمی فیصلہ سنادیا

فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹایاجائے گا یا نہیں،وزیراعظم عمران خان نے حتمی فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے نہ ہٹانے کا فیصلہ، وزیراعظم ہاوس نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کے بعد میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاوس نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی کارگردگی سے

مطمئن ہیں۔ میڈیا پر فواد چوہدری کی ممکنہ برطرفی سے متعلق چلنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔وزیراعظم نے اب تک کسی بھی وزیر کی برطرفی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وزراء کی کارگردگی جانچنے کیلئے پیر کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ پیر کو ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعظم کسی بھی وزیر کی برطرفی یا وزارت کی تبدیلی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کی برطرفی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ہفتے کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیش کش کی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری لندن میں پکنک منا رہے ہیں، انہیں پاکستان واپس آنے کا کہا گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ پہلے سے ہی دن رات محنت کر رہے ہیں، ایسے میں وزارت اطلاعات کا بوجھ نہیں سنبھال سکتے۔ تاہم بعد ازاں جب یہ معاملہ میڈیا پر سامنے آیا تو وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ہی بیان ہی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو مذاق کر رہے تھے۔ فواد چوہدری ان کے بھائی ہیں۔ ان کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنوں گا۔ وزیراعظم خود پیش کش کریں تب بھی وزارت اطلاعات نہیں لوں گا۔