Web
Analytics
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت64900روپے سے بڑھ کر65400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت55641روپے سے بڑھ کر56070روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1242ڈالرسے بڑھ کر1248ڈالر ہوگئی۔