Web
Analytics
فواد چوہدری میرا بھائی ہے،میں ریلوے کی وزارت سے ہی خوش ہوں، شیخ رشید نے اپنا ہی بیان جھٹلادیا،نئی کہانی سناڈالی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / فواد چوہدری میرا بھائی ہے،میں ریلوے کی وزارت سے ہی خوش ہوں، شیخ رشید نے اپنا ہی بیان جھٹلادیا،نئی کہانی سناڈالی

فواد چوہدری میرا بھائی ہے،میں ریلوے کی وزارت سے ہی خوش ہوں، شیخ رشید نے اپنا ہی بیان جھٹلادیا،نئی کہانی سناڈالی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری میرا بھائی ہے، ریلوے کی وزارت میں خوش ہوں، فواد کو فون کرکے کہا کہ واپس آجائیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس کی جگہ لے لوں، دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے لیکن فواد کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا، مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق کہی گئی باتوں پر وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری سے متعلق ان سے منسوب باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے اگر کچھ کہا بھی ہے

تو وہ مذاق میں کہا ہو گا۔فواد چوہدری کے لندن میں پکنک منانے سے متعلق بات مذاق میں کہی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری میرا بھائی ہے۔ فواد چوہدری کو فون کرکے کہا کہ واپس آجائیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد چوہدری کی جگہ لے لوں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ریلوے کی وزارت میں بہت خوش ہوں وزارت اطلاعات لینے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے لیکن فواد کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔ مجھ سے جتنی بھی باتیں منسوب کی جا رہی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وزارت اطلاعات سنبھال سکیں۔وہ دن رات کام کرتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ اللہ غلط خبریں چلانے والوں کو ہدایت دے۔ دنیا کا سب سے مشکل کام وزارت اطلاعات سنبھالنا ہے۔ اگر وزیراعظم عمران خان پیش کش کریں بھی تو تب بھی وزارت اطلاعات نہیں لوں گا۔ میرا وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے 4 ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں وزارت اطلاعات دینے کی پیش کش کی ہے۔ شیخ رشید نے اس دوران یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری 8 دن سے پکنک پر ہیں، انہیں فون کرکے کہا ہے کہ واپس آ جائیں۔