Web
Analytics
میں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور نہیں لگایابلکہ کس جنرل نے اسے پاکستانی تسلیم کیا تھا، حامد میر نےبڑاانکشاف کردیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / میں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور نہیں لگایابلکہ کس جنرل نے اسے پاکستانی تسلیم کیا تھا، حامد میر نےبڑاانکشاف کردیا

میں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور نہیں لگایابلکہ کس جنرل نے اسے پاکستانی تسلیم کیا تھا، حامد میر نےبڑاانکشاف کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور نہیں لگایابلکہ کس جنرل نے اسے پاکستانی تسلیم کیا تھا، حامد میر نےبڑاانکشاف کردیا۔انور لودھی نے سینئر معروف صحافی حامد میر پر اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کے لیے زور لگانے کا الزام لگا دیا، انور لودھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے پر حامد میر نے سب سے زیادہ زور لگایا تھا، اجمل قصاب کا انڈین ڈومیسائل سامنے آنے کے بعد حامد میر کو اپنے شو میں یا تو اس ڈومیسائل کو

غلط ثابت کرنا چاہیے یا پھر ایسی ملک دشمن رپورٹنگ پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے‘‘۔ انور لودھی کی جانب سے اس الزام پر معروف صحافی حامد میر نے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جھوٹے کا منہ کالا، پہلے تو تم زور لگا کر ثبوت لاؤ کہ حامد میر نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کے لیے کون سے شو میں کیا زور لگایا اس کی پھانسی کے کئی سال بعد تمہیں ڈومیسائل کی پڑی ہے جب جنرل محمود درانی نے اسے پاکستانی تسلیم کیا تھا اس وقت تم کہاں تھے؟ تم جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتے‘‘۔