Web
Analytics
وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خوبصورت نعت کی ویڈیو پوسٹ کردی، نعت پڑھنے والے کون ہیں کہ کپتان بھی ماشااللہ کہہ اٹھے – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خوبصورت نعت کی ویڈیو پوسٹ کردی، نعت پڑھنے والے کون ہیں کہ کپتان بھی ماشااللہ کہہ اٹھے

وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خوبصورت نعت کی ویڈیو پوسٹ کردی، نعت پڑھنے والے کون ہیں کہ کپتان بھی ماشااللہ کہہ اٹھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خوبصورت نعت سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔وزیراعظم بھی ماشااللہ کہہ اٹھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا رحجان مذہب کی جانب کافی حد تک بڑھ چکا ہے ، وہ گزشتہ ایک عرصے سے مذہب کی جانب مائل نظر آتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ وزیراعظم بننے سے پہلے کی گئی تقاریر کو بھی سورہ فاتحہ کی آیت سے کیا کرتےتھے۔تاہم جب سے خاتون اول بشریٰ بی بی انکی زندگی میں آئیں ہیں تب سے ان زندگی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے والوں کو محسوس ہوتی ہے۔عمران خان الیکشن سے کچھ عرصہ قبل جب عمرہ کے لیے تشریف لے گئے تب بھی

انکی جانب سے ننگے پاوں مدینہ شریف کی سرزمین پر اترنا پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔اسی طرح جب عمران خان وزیراعظم بن کر مدینہ گئے تب بھی انکی جانب سے اس روایت کو زندہ رکھا گیا۔روضہ رسول ﷺ پر انکی جانب سے روتے ہوئے دعا مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔یہ تمام اقدام اس بات کی نشانی ہے کہ وزیراعظم رسالتمآب ﷺ سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں اور آج بھی انہوں نے اسی انداز میں اپنی عیقدت کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی بچوں کی جانب سے پڑھی گئی نعت ماشا اللہ لکھ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔اس نعت کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔