Web
Analytics
پاکستان گدھوں کی تعداد میں تیسرا بڑاملک بن گیا، جانتے ہیں سب سے زیادہ گدھے کس شہر میں ہیں، دلچسپ تفصیلات – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / پاکستان گدھوں کی تعداد میں تیسرا بڑاملک بن گیا، جانتے ہیں سب سے زیادہ گدھے کس شہر میں ہیں، دلچسپ تفصیلات

پاکستان گدھوں کی تعداد میں تیسرا بڑاملک بن گیا، جانتے ہیں سب سے زیادہ گدھے کس شہر میں ہیں، دلچسپ تفصیلات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے چھٹا بڑا ملک پاکستان گدھوں کی آبادی میں بھی نمبر لے گیا ، گدھوں کی آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک بن گیاجبکہ اس فہرست میں ایتھوپیا پہلے اور چین دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گدھوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی اسپتال قائم کر دیاہےجہاں نہ صرف بیمار

گدھوں کامفت علاجکیا جا رہا ہے بلکہ ان کو لاحق بیماریوں سے بچائوں کی ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور شہر میں گدھوں کا کاروبار اچانک چمکنے سے گدھے پالنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔ گدھوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گدھا پال اسکیم منافع بخش ہےکیونکہ 35 سے 55 ہزار روپے تک کا گدھا روزانہ 800 سے ایک ہزار روپے تک انہیں کمائی کر کے دے رہا ہے۔گدھا مالکان کے مطابق ایک گدھا چار سال کی عمر میں کمائی کرنے لگ جاتا ہے اور مسلسل 12سال تک مالک کیلئے روزگار کا ذریعہ بنا رہتا ہے۔