Web
Analytics
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،ایسا انکشاف جس نے حکومت کو بھی پریشان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،ایسا انکشاف جس نے حکومت کو بھی پریشان کردیا

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،ایسا انکشاف جس نے حکومت کو بھی پریشان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کے نتیجے میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ لیکن روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قیمت میں بینک ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس نے تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں حالیہ دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے روپے کی گرتی ہوئی قیمت پر اجلاس میں چار صفحات پر مشتمل سوالات اور ابتدائی تحقیقات جاری کردیں۔ کمیٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستانی روپے کی قیمتیں گرانے میں بینکوں کے ملازمین کے ایک منظم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ

میں بتایا گیا کہ ڈالرز کو نیویارک ایجنٹ کے ذریعے روک کر مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عملہ بھی ملوث ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ابتدائی تحقیقات میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے علاوہ نجی اور کمرشل بینکوں کے ملازمین کا منظم گروہ مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی کمی پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔کمیٹی نے اس حوالے سے اجلاس میں سفارشات بھی پیش کیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس سارے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے متضاد بیانات دئے تھے جس پر ابہام پیدا ہو گئے۔ ڈالر کی قدر بڑھنے پر حکومت کی لاعلمی کے بیانات پر اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید بھی کی گئی۔