Web
Analytics
نئے سال کا تحفہ، حکومت نے پٹرول سستاکردیا – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / نئے سال کا تحفہ، حکومت نے پٹرول سستاکردیا

نئے سال کا تحفہ، حکومت نے پٹرول سستاکردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔2 روز قبل اوگرا کی جانب سے وفاقی وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی سفارش ارسال کی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے سمری بھیج کر سفارش کی گئی تھی کہ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے۔ اب وزرات خزانہ نے اوگرا کی سمری پر غور و فکر کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری کو رد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق یکم جنوری سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 16 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 52 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لیٹر ، ٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔ جبکہ اس حوالے سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کے طوفان میں کسی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔