Web
Analytics
پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ،اضافی ٹیکسوں کی مدمیں ماہ جنوری میں حکومت کو کتنے ارب آمدنی ہوگی،حیران کن انکشاف – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ،اضافی ٹیکسوں کی مدمیں ماہ جنوری میں حکومت کو کتنے ارب آمدنی ہوگی،حیران کن انکشاف

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ،اضافی ٹیکسوں کی مدمیں ماہ جنوری میں حکومت کو کتنے ارب آمدنی ہوگی،حیران کن انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں126فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے، جنوری میں صرف پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے حکومت کو 24 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔آمدنی کم، خرچہ زیادہ، پاکستانی معیشت آج کل یہی حال ہے، حکومت ٹیکس آمدن میں اضافے کی کوشش تو خوب کر رہی ہے مگر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، ماضی کی حکومتوں کے ڈگر پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے بھی ٹیکس وصول کرنے کا آسان حل یعنی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

ایک طرف سیلز ٹیکس بڑھایا کر اس کی شرح 17 فیصد کی گئی، وہیں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بھی 126 فیصد بڑھا دی گئی، پیٹرول پر عائد لیوی میں 42 فیصد کا اضافے کردیا گیا۔ اس طرح اب پیٹرول پر لیوی کی مد میں فی لیٹر 14 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی 126 فیصد اضافے سے فی لیٹر 18 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔حکومت کو لیوی کی مد میں جنوری میں ساڑے 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پرعائد کل ٹیکس کی مدمیں 24 ارب روپے وصول ہونگے۔