Web
Analytics
وطن کی محبت!! 65سالہ ناظم خان اکیلئے جیپ پر 7ہزار کلومیٹر سفر کرکے پاکستان پہنچ گیا، دوران سفر کتنے ممالک سے گزرنا پڑا، جانئے – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / وطن کی محبت!! 65سالہ ناظم خان اکیلئے جیپ پر 7ہزار کلومیٹر سفر کرکے پاکستان پہنچ گیا، دوران سفر کتنے ممالک سے گزرنا پڑا، جانئے

وطن کی محبت!! 65سالہ ناظم خان اکیلئے جیپ پر 7ہزار کلومیٹر سفر کرکے پاکستان پہنچ گیا، دوران سفر کتنے ممالک سے گزرنا پڑا، جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک) وطن سے محبت 65 سالہ ناظم خان کو پاکستان کھینچ لائی۔انگلستان میں مقیم پاکستانی نژاد گھرانے کے ناظم خان کے ہمت اور حوصلے کی مثال نہیں ملتی۔ ناظم خان نے پاکستان پہنچے کے لئے 7 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ اکیلے طے کیا اس دوران انہیں کئی ملکوں کا سفر کرنا پڑا۔اور بالآخر ناظم خان کئی ملکوں کا سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ناظم خان تن تنہا اپنی جیپ کے سنگ مخلتف ملکوں میں گھومتے ہیں۔ناظم خان نے ہزاروں میل کی خاک چھانی۔ناظم خان نےپاکستان پہنچنے کے لیے انگلینڈ سے جرمنی کا سفر کیا اس کے بعد بیلجیم، فرانس،ترکی اور ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچے۔نظام خان کا کہنا ہے کہ اگر مواقع پیدا کیے جائیں تو اس ملک میں سیلاب امڈ آئے گا۔ناظم خان کا کہنا ہے کہ مجھے دیکھ کر کئی لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔وہ پاکستان میں

سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ناظم خان کا کہنا ہے کہ وہ 6 گھنٹے آرام کرتے ہیں جب کہ 18 گھنٹے گاڑی چلاتے ہیں۔ناظم خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ تصور کر رہے ہیں اور بغیر کسی خوف کے گاڑی چلا رہے ہیں۔ناظم خان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان سے بھی بہت متاثر ہیں۔ناظم خان کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاحت کے حوالے سے پالیسی کا فروغ بہت ضروری ہے۔جب کہ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی ناظم خان کی ہمت کو سراہا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا کہ ناظم خان نےو طن سے محبت کے اظہار کا دلچسپ انداز اپنایا ہے جو کہ واقعی تعریف کے قابل ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر رہنے والے دیگر پاکستانیوں کو بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہئیے اور اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔