Web
Analytics
بھارتی فوج کا بزدلانہ وار، رات کی تاریخی میں ایل او سی پر حملہ کردیا، پاکستانی خاتون شہید – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / بھارتی فوج کا بزدلانہ وار، رات کی تاریخی میں ایل او سی پر حملہ کردیا، پاکستانی خاتون شہید

بھارتی فوج کا بزدلانہ وار، رات کی تاریخی میں ایل او سی پر حملہ کردیا، پاکستانی خاتون شہید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بزدل بھارتی فوج نے رات کی تاریخی میں لائن آف کنٹرول کر حملہ کردیا، ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شدید اور بلا جواز فائرنگ کے باعث ایک خاتون شہید، ایک شخص زخمی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے اور سویلین آبادی پر ایک اور حملہ کیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر پر سویلین آبادی کو بلااشتعال اور بلا جواز فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث ایک خاتون شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہاہے کہ افغان طالبان کے ساتھ

’پیشگی شرائط‘ کے بغیر امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔بپن راوت نے نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ریسینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک ہونے چاہئیں جب تک وہ کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھتے اور افغانستان میں امن اور استحکامقائم کرنے کے خواہاں ہوں۔بھارتی آرمی چیف نے یہ اعتراف کیا کہ افغانستان میں قیام امن بھارت، پاکستان اور پورے خطے کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ پیشگی شرائط رکھتے ہیں تواس سے فرضی فتح کا احساس ہوتا ہے کہ شرط رکھنے والا خود کو طاقت ور سمجھتا ہے اور اسی حیثیت سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونا چاہتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا کہ پاکستان نے افغانستان کو بیک یارڈ کی طرح استعمال کیا اور اب افغان تنازع کے ایسے حل کیلئے کوشش کررہا ہے جو اس کے لیے مناسب ہوگا۔