Web
Analytics
زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑگئی،اہم ثبوت تحریک انصاف کے ہاتھ لگ گئے، سابق صدر کی نااہلی کیلئے بڑاقدم اٹھانے کا اعلان – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑگئی،اہم ثبوت تحریک انصاف کے ہاتھ لگ گئے، سابق صدر کی نااہلی کیلئے بڑاقدم اٹھانے کا اعلان

زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑگئی،اہم ثبوت تحریک انصاف کے ہاتھ لگ گئے، سابق صدر کی نااہلی کیلئے بڑاقدم اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے،ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،آصف علی زرداری نے جعل سازی کےتحت اثاثے چھپائے،مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کو بڑے فورم پر لے جائیں گے،ہمیں کچھ شواہد ملے ہیں جن کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ پانامہ کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے ،آصف علی زرداری نے جعل سازی کے تحت اثاثے

چھپائے اور جو اثاثے چھپائے وہ صادق اور امین نہیں رہتا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے ، ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ ہے وہاں ہم پٹیشن دائر کریں گے،ہمارا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے ، ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ ہے وہاں ہم پٹیشن دائر کریں گے،ہمارا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی ،ہم نے پاکستان کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے،سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے۔