Web
Analytics
ہاںہم لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بھی کرتے ہیں اور جاسوسی بھی، پاکستان نے ہمارے 2ڈرون کیوں گرائے، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / ہاںہم لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بھی کرتے ہیں اور جاسوسی بھی، پاکستان نے ہمارے 2ڈرون کیوں گرائے، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

ہاںہم لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بھی کرتے ہیں اور جاسوسی بھی، پاکستان نے ہمارے 2ڈرون کیوں گرائے، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایل او سی پر پاکستانی حدود میں جاسوسی کا اعتراف کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شہری آبادی ایل او سی کے قریب ہے۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ وہ ایل او سی پر فائرنگ کرتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے ہمارے 2 کواڈ کاپٹرزگرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کواڈ کاپٹرز جاسوسی کے لیے بھجوائے تھے۔واضح رہے کچھ روز قبل پاکستان نے بھارت کے دو جاسوس طیارے مار گرائے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں پے درپے ناکامیاں سمیٹنے کے بعد دہشت گرد سوچ رکھنے والا بھارت پاگل ہو چکا ہے۔بھارت کی سرکار کسی نہ کسی طرح پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے۔گزشتہ دنوں بھارت کے وزیراعظم مودی نے دھمکی دی

تھی کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دھمکی کے بعدلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک جاسوس ڈرون پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا۔بھارت فوج کی جانب سے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں اپنا جاسوسی ڈرون پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جسے بروقت کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا تھا۔جبکہ 2جنوری کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی سرحدی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر بروقت کاروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق بھی کی تھی۔