Web
Analytics
اسد عمر نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / اسد عمر نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

اسد عمر نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قوم کو شاندار خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کےڈیفالٹ کاکوئی خطرہ نہیں ہے،پاکستان کے تجارتی خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستانی قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تجارتی خسارے پر قابو پالیا ہے۔وہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں صرف امیروں کےلیےبڑھائی گئیں۔ادائیگیوں اورزرمبادلہ ذخائرکےدرمیان گیپ پوراکرلیاگیاہے۔پاکستان کےڈیفالٹ کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف کےساتھ مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف سےجیسےہی

اچھاپروگرام فائنل ہوگامعاہدہ کرلیں گے۔ہم تمام ترانحصارآئی ایم ایف پرنہیں کررہے بلکہ متبادل ذرائع سےبھی فنڈزکےحصول کےلیےاقدامات کررہےہیں۔سرمایہ کاری کےفروغ کےلیےاقدامات کیےجائیں گے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کےپہلے5ماہ میں افراط زرکی شرح2.11 فیصدتھی جبکہ 2013میں ن لیگ حکومت کےپہلے5ماہ میں افراط زرمیں4فیصداضافہ ہوا تھا۔دونوں سابقہ حکومت کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت کےپہلے5ماہ میں افراط زرمیں4فیصداضافہ ہوا۔گزشتہ سال مجموعی طورپرنجی شعبےکوقرضےکی فراہمی21فیصدبڑھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ جولائی تادسمبر2018،نجی شعبےکوقرضوں کی فراہمی میں65فیصدریکارڈاضافہ ہوا۔