Web
Analytics
نہاتے وقت کی گئی ایک ایسی غلطی جو آپ کو سنگین بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے – Lahore TV Blogs
Home / تعلیم و صحت / نہاتے وقت کی گئی ایک ایسی غلطی جو آپ کو سنگین بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے

نہاتے وقت کی گئی ایک ایسی غلطی جو آپ کو سنگین بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہر جلد ڈاکٹر کرسٹی کڈ نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ کمر پر نکلنے والے دانوں کی ایک اہم وجہ ہمارے نہانے کا انداز بھی ہے۔ دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق م ڈاکٹر کرسٹی کا کہنا ہے کہ کمر پر دانے بنیادی طور پر کچھ ایسے ہارمونز کی وجہ سے نکلتے ہوتے ہیں جن کے باعث بالوں کی جڑوں میں موجود گلینڈ زیادہ چکنائی پیدا کرنے لگتے ہیں۔ ان گلینڈز سے چکنائی کے زیادہ اخراج کی وجہ سے جلد پر دانے اور پھنسیاں بننے لگتی ہیں۔ این ایچ ایس کے مطابق 50 فیصد خواتین اور 40 فیصد مردوں میں زیادہ 20 کی دہائی میں ایسا ہوتا ہے۔ڈاکٹر کرسٹی

کہتی ہیں کہ ہم میں سے اکثر لوگ نہاتے ہوئے جب سر پر شمپو یا کنڈیشنر لگاتے ہیں تو بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھوئے بغیر ا باقی جسم کو بھی دھونا شروع کردیتے ہیں۔ خصوصاً کنڈیشنر ایسی حالت میں ہمارے بالوں سے بہتا ہوا باقی جلد پر بھی چلا جاتا ہے اور اس پر ایک چکنی تہہ بنادیتا ہے، جو بعدازاں دانوں اور پھنسیوں کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے اس مسئلے کا سادپہ حل بتاتے ہوئے کہا کہ سر کے بالوں کو پہلے اچھی طرح دھولیا جائے اور انہیں پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہی باقی جسم کو دھویا جائے۔ اس آسان احتیاط سے آپ کمر پر نکلنے والے دانوں سے بچ سکتے ہیں۔