Web
Analytics
تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بلے باز، ڈھیر ہوگئے، جنوبی افریقہ نے کلین سویپ مکمل کرلیا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بلے باز، ڈھیر ہوگئے، جنوبی افریقہ نے کلین سویپ مکمل کرلیا

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بلے باز، ڈھیر ہوگئے، جنوبی افریقہ نے کلین سویپ مکمل کرلیا

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 107رنز سے شکست دےکر کلین سویپ مکمل کرلیا۔جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے کپتان سرفراز احمد بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔اسد شفیق نے پروٹیز باؤلروں کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 179 کے مجموعی سکور پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ اب تک ڈین اولیویئر 3، ڈیل سٹین 2

اور فلینڈر ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے تیسرے روز 5 وکٹوں پر 135 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے،ہاشم آملہ کی اننگز کا خاتمہ 70 رنز پر ہوا جسکے بعد بیٹنگ کےلئے آنےوالے فلینڈر14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،میزبان وکٹ کیپر بلے باز کوائنٹن ڈی کوک نے شاندار کھیل پیش کیا اور 129 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1چھکا اور 18 چوکے شامل تھے،فلینڈر 14، کگیسو رابادا 21 اور اولیویئر1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے 3،3، محمد عامر 2 جبکہ حسن علی اور محمد عباس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کےلئے امام الحق اور شان مسعود نے دوسری اننگز میں اوپننگ کے فرائض سر انجام دیئے اور قومی ٹیم کو67رنز کا مستحکم آغاز فراہم کیا ، امام الحق35رنز بنا کر ڈیل سٹین کا شکار بنے جنہوں نے شان مسعود کو بھی 37رنز پر پوویلین بھیجا ،اظہر علی ایک بار پھر ناکام رہے اور 15رنز بنا کر سیریز میں چوتھی بار اولیور کا شکار بن گئے ، اسد شفیق اور بابر اعظم نے کھیل کے اختتام تک ٹیم کا سکور153رنز تک پہنچایا ، اسد48اور بابر21رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔اس سے قبل دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بھی بلے باز کچھ نہ کرسکے اور 53 کے مجموعے پر محمد عباس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس کے بعد آنےوالے اسد شفیق کھاتا کھولے بنا ہی روانہ ہوگئے، دونوں بلے بازوں کو اولیویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔امام الحق نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نصف سنچری کے قریب 43 رنز بناکر فلنڈر کا ہی شکار ہوئے،امام الحق کے بعد بابراعظم اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے لیکن کپتان سرفراز احمد 50 رنز

بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان کے بعد بابر اعظم بھی نصف سنچری سے1رن کی دوری پر اولیویر کے نرغے میں آگئے، اسی اوور میں فہیم اشرف بھی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔محمد عامر کو بھی اولیویر کی گیند پر زبیر حمزہ کو کیچ تھماکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب خان 5 رنز بناکر ربادا کا شکار بنے۔پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اورجنوبی افریقا کو 77 رنز کی برتری ملی ۔جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویرنے 5، فلینڈر 3 اور ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 262رنز سکور کیے تھے ۔ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی ٹیم کا

حصہ نہیں ہیں ۔قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی پر 1میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں انکی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا، ڈیل سٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔