Web
Analytics
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزامعطلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ایون فیلڈ ریفرنس میں سزامعطلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزامعطلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کو خارج کر دیا گیا ہے جس کو حکومت نے بھی قانونی طور پر درست قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئ تبدیلی نہیں آئی ،نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے ، ن لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انھیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہئیے۔واضح رہے آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ

نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پرسماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب کی اپیلوں کو خارج کرتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے معاملہ لارجر بینچ کو بھجوایا تھا۔ معاملے کا جائزہ لینے کے لیے 17 نکات بنائے گئے تھے۔ چیف جسٹس نے نیب وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت منسوخ کے پیرامیٹر آپ جانتے ہیں؟ وہ کون سے پیرا میٹر ہیں جن پر ضمانت خارج ہو سکتی ہے؟ہائیکورٹ نے ضمانت دینے کا اختیار استعمال کیا۔وکیل نیب نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ سزا معطلی یا ضمانت کی درخواست میں کیس کے میرٹ پر نہیں جایا جاتا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کس بنیاد پر ضمانت منسوخ کریں؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کیا نواز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نیب کے راستے میں کیا مشکل ہے؟ ضمانت کا حکم عبوری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت ہائیکورٹ دے چکی ہے اب کس بنیاد پر ہم ضمانت منسوخ کریں؟ جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔