Web
Analytics
پاکستان میں موجود ہندو برادری کی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی پوجا، بھارتی پروپیگنڈامسترد کرتے ہوئےدشمن کو دوٹوک پیغام دیدیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / پاکستان میں موجود ہندو برادری کی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی پوجا، بھارتی پروپیگنڈامسترد کرتے ہوئےدشمن کو دوٹوک پیغام دیدیا

پاکستان میں موجود ہندو برادری کی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی پوجا، بھارتی پروپیگنڈامسترد کرتے ہوئےدشمن کو دوٹوک پیغام دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان ایک آزاد ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن یہاں اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پُر امن طریقے سے رہ رہے ہیں۔ پاکستان میں مسلمانوں سمیت دہگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حب الوطنی کا جذبہ رکھتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرتے ہیں۔گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی پوجا کا انعقاد کیا۔ پوجا میں شریک ہونے والے افراد نے پاکستان میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کے بھارتی پراپیگنڈہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ہمیں ہمارے گھروں میں

زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔پاکستان میں ہماری جان و مال کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور ہم پاکستان میں پُر مسرت رہ رہے ہیں۔یہ خصوصی پوجا نئے سال کے آغاز کا جشن منانے کی مناسبت سے رکھی گئی تھی۔ ہندو برادری نے 2019ء میں پاکستان میں امن کے قیام ، ملک کی سکیورٹی اورترقی کے لیے خصوصی طور پر ”ستیانارائن پوجا” کی۔ ہندو برادری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم اکثریت کے ملک میں ہونے کے باوجود آزادی سے اپنے مذہبی فرائض انجام دیتے ہیں اور ہمیں کسی قسم کا کوئی خطرہ یا ڈر محسوس نہیں ہوتا۔پوجا میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ پراپیگنڈہ کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ نہیں ہے اور اقلیتوں کے ساتھ پاکستان میں بُرا سلوک کیا جاتا ہے، سب بھارت کا پھیلایا ہوا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت ہر بھی اظہار اعتماد کیا اور کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہماری برادری کے لیے بہتر کام کرے گی۔ مسلم اکثریت کے ملک میں ہندوؤں کا ملک کے امن و تحفظ کے لیے خصوصی پوجا کا انعقاد کیا جانا خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔ ہندو برادری کی جانب سے منعقد کی جانے والی یہ خصوصی پوجا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے۔