Web
Analytics
رنبیر کپور کے ساتھ کیا تعلق ہے، ماہرہ خان نے جواب دیدیا – Lahore TV Blogs
Home / شوبز / رنبیر کپور کے ساتھ کیا تعلق ہے، ماہرہ خان نے جواب دیدیا

رنبیر کپور کے ساتھ کیا تعلق ہے، ماہرہ خان نے جواب دیدیا

ممبئی(این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سنگل مدر ہیں لیکن وہ محبت پر پورا یقین رکھتی ہیں۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس جہاں کئی کامیابیاں سمیٹیں وہیں وہ تنازعات کی زد میں بھی رہیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر انہیں متنازعہ اداکارہ بنادیا تھا اور یہاں تک کہا جانے لگا کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے جب ہی تو وہ نیویارک میںچھپ چھپ کرمل رہے ہیں اور بہت جلدی شادی کرنے والے ہیں۔ ماہرہ خان نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑکا اور

لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہیاس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں تاہم ماہرہ نے رنبیر کے ساتھ اپنے عشق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے محبت کی تھی، جس پر ماہرہ نے مبہم سا جواب دیا اور کہا نہیں،ہاں میں نے محبت کی تھی لیکن اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ محبت دراصل سکون کا نام ہے۔ محبت وہ ہے جب آپ کسی کے ساتھ ہوں، جس سے محبت کی جائے اس کا ساتھ ضروری ہوتا ہے بات کرنا نہیں، اس شخص کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے۔ ماہرہ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے کسی شخص سے محبت کرنےکا سوال بڑی خوبصورتی سے گھماتے ہوئے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کردیا جب کہ رنبیر کپور کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کی بھی تردید کردی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ شادی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ ماہرہ اور علی کا ایک 8 سالہ بیٹا اذلان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔