Web
Analytics
سونم کپور نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا، مارچ میں شادی کا اعلان، لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ، تفصیلات جانئے – Lahore TV Blogs
Home / شوبز / سونم کپور نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا، مارچ میں شادی کا اعلان، لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ، تفصیلات جانئے

سونم کپور نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا، مارچ میں شادی کا اعلان، لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ، تفصیلات جانئے

ممبئی (این این آئی) معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے نیا سال اپنے دیرینہ دوست آنند کے ساتھ پیرس میں منایا۔ سونم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے دیرینہ دوست کے ساتھ تصاویر شیئرکی ہیں، جنہیں

دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ چند عرصے سے سونم اور آنند ایک ساتھ گھومتے پھرتے اور وقت گزارتے نظر آرہے ہیں اور میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال مارچ میں آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی۔