Web
Analytics
حکومتی اقدامات کے بعداسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری میں کتنے ارب کا اضافہ ہوگیا – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / حکومتی اقدامات کے بعداسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری میں کتنے ارب کا اضافہ ہوگیا

حکومتی اقدامات کے بعداسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری میں کتنے ارب کا اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) معیشت پٹڑی پر واپس آنا شروع، حکومتی اقدامات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس بل میں اسٹاک ایکسچینج میں لین دین کرنے والی کمپنیوں پر عائد ٹیکس میں کمی کے اعلان سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی40000کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں28ارب59

کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت30.83فیصدزائدجبکہ57.53فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس40198پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس155.64پوائنٹس اضافے سی40057.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی210کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،127کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں28   ارب 59کروڑ26 لاکھ40ہزار138روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب43ارب62کروڑ68لاکھ60ہزار601روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر 17کروڑ 89لاکھ 89ہزار699 شیئرزکا کاروبار ہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ21لاکھ87ہزار249 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.92روپے اضافے سی1269.42روپے اورملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت20.67روپے اضافے سی790.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت90.00روپے کمی

سی7010.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت24.49روپے کمی سی825.51روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ49لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6.62روپے پرمستحکم جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ37لاکھ59ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سی13.18روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس74.62پوائنٹس اضافہ سی19224.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس154.00 پوائنٹس اضافے سی67166.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس102.94پوائنٹس اضافے سی29341.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔