Web
Analytics
سعودی عرب نے اپنا وعدہ پورا کردیا، پاکستان کو مزید کتنے ارب ڈالر دیدیئے گئے – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / سعودی عرب نے اپنا وعدہ پورا کردیا، پاکستان کو مزید کتنے ارب ڈالر دیدیئے گئے

سعودی عرب نے اپنا وعدہ پورا کردیا، پاکستان کو مزید کتنے ارب ڈالر دیدیئے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دئیے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب پیکج کے تحت یہ تیسری قسط پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے تیسری قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کوتیسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر ملے ہیں۔سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرز کی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں واضح اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو مالیاتی پیکج کی تیسری قسط موصول ہو گئی ہے جس کے تحت سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف

پاکستان کو منتقل کر دئیے ہیں۔اس سے قبل سعودی عرب پاکستان کو ایک ایک ارب ڈالر کی دو قسطیں منتقل کر چکا ہے اور اب مالیاتی پیکج کے تحت تین ارب ڈالر کی تینوں قسطیں پاکستان کو موصول ہو گئی ہیں جس کے بعد پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والی تین ارب ڈالر کا مالیاتی پیکج مکمل ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ بھی آئندہ ماہ پاکستان کو براہ راست منقتل کیا جائے گا۔سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے لیے ایڈوانس رقم مارچ سے منتقل ہو گی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی اور مالی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ جس میں سعودی عرب نے پاکستان کو ادھارتیل اور مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عربپاکستان کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 30 ارب ڈالرز کا اقتصادی پیکج دینے والا ہے۔ اس پیکج میں 18 ارب ڈالرز آسان شرائط کا قرض جبکہ 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔