Web
Analytics
حکومتی پالیسیوں نے کام کردکھایا، ڈالر کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپیہ تگڑا ، اماراتی درہم اور سعودی ریا ل کی قیمتوں میں بھی کمی – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / حکومتی پالیسیوں نے کام کردکھایا، ڈالر کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپیہ تگڑا ، اماراتی درہم اور سعودی ریا ل کی قیمتوں میں بھی کمی

حکومتی پالیسیوں نے کام کردکھایا، ڈالر کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپیہ تگڑا ، اماراتی درہم اور سعودی ریا ل کی قیمتوں میں بھی کمی

کراچی(آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.76 روپے سے گھٹ کر 138.75 روپے اور قیمت فروخت 138.86 روپے سے گھٹ کر 138.85 روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 138.60 روپے سے گھٹ کر 138.50 روپے اورقیمت فروخت 139.00 روپے پر مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت میں 30پیسےکا

اضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید36.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 37.05 روپے سے گھٹ کر37.00روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے گھٹ کر38.00روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید20.80 روپے سے گھٹ کر 20.70روپے اور قیمت فروخت 22.00 روپے پرمستحکم رہی۔