Web
Analytics
ٹیپو سلطان کی انگوٹھی پر ہندو ئوں کے دیوتا ’رام ‘ کا نام تحریر تھا ، تاریخ میں اس انگوٹھی کے بار ے میں کیا ذکر ملتا ہے ،جانیں – Lahore TV Blogs
Home / خصوصی فیچرز / ٹیپو سلطان کی انگوٹھی پر ہندو ئوں کے دیوتا ’رام ‘ کا نام تحریر تھا ، تاریخ میں اس انگوٹھی کے بار ے میں کیا ذکر ملتا ہے ،جانیں

ٹیپو سلطان کی انگوٹھی پر ہندو ئوں کے دیوتا ’رام ‘ کا نام تحریر تھا ، تاریخ میں اس انگوٹھی کے بار ے میں کیا ذکر ملتا ہے ،جانیں

ٹائیگر آف میسور کہلائے جانے والے ٹپیو سلطان کی یوم پیدائش کا جشن منانے پر ہر سال بحث ہوتی ہے اور اس سال مرکزی وزیر اننتھ کمار ہیگڑے کے بیان کے بعد یہ مزید متنازع ہوگیا ہے۔مرکزی وزیر اننتھ کمار ہیگڑے نے ریاست کرناٹک کی جانب سے ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کے فیصلے کی مذمت کی اور ٹیپو سلطان کو ’وحشی قاتل اور ریپ کرنے والا‘ قرار دیا ہے۔ٹپیوسلطان کو ایک بہادر حکمران کہا جاتا ہے اور وہ ایک ایسے حکمران کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں جو سیکولر تھے، لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ ٹپیو سلطان نے اپنی حکمرانی کے دوران 800 مندروں کو تباہ کردیا تھا۔ٹپیو سلطان کی وہ چیزیں جو انہیں خاص بناتی ہیں:ٹیپو کی کروڑوں کی تلوارنہ 2015 میں

لندن میں ٹیپو سلطان کی جواہرات سے جڑی تلوار کی نیلامی کی گئی تھی۔س وقت اس تلوار کو 21 کروڑ (انڈین) روپے میں نیلام کیا گیا تھا۔اس تلوار کی مٹھ پر ٹیپو کی سلطنت کا نشان چیتا بنا تھا۔رام نام والی انگوٹھی ٹیپو سلطان کے پاس ایک خاص سونے کی انگوٹھی تھی جس پر رام لکھا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک برطانوی جرنیل نے یہ انگوٹھی ان کے جنازے سے نکال لی تھی۔اس انگوٹھی کی نیلامی سنہ 2014 میں کریسٹیز نیلام گھر نے کی تھی۔ کریسٹیز کی ویب سائٹ کے مطابق اس انگوٹھی کا وزن 41 گرام تھا اور یہ ایک لاکھ 45 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوئی جو کہ متوقع قیمت سے 10 گنا زیادہ تھی۔پیو کے راکٹلندن کے معروف سائنس میوزیم میں ٹپیو سلطان کے کچھ راکٹ رکھے ہیں۔ انگریز انہیں 18 ویں صدی کے آخر میں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔یہ راکٹ دیوالی میں جلائے جانے والے راکٹ بموں سے تھوڑے ہی بڑےنظر آتے ہیں۔ سابق صدر اور ’میزائل مین‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے اپنی کتاب ’ونگز آف فائر‘ میں لکھا ہے کہ انہوں نے ناسا کے ایک سینٹر میں ٹیپو کی فوج کی راکٹ والی پینٹنگ دیکھی تھی۔ٹیپو سلطان اور ان کے والد حیدر علی نے جنوبی بھارت میں لڑی جانے والی جنگوں میں اکثر راکٹ کا استعمال کیا۔ یہ راکٹ ان کو زیادہ کامیابی نہیں دلا سکے لیکن یہ دشمن میں کھلبلی ضرور مچا دیتے تھے۔یپو کی توپسنہ 2010 میں جب ٹیپو سلطان کے اسلحے کی نیلامی ہوئی تو اس میں تلوار اور بندوقوں کے ساتھ ایک نایاب توپ بھی نیلام کی گئی تھی۔اس توپ کی لمبائی ڈھائی میٹر سے زیادہ تھی۔ اس وقت یہ توپ اپنی متوقع قیمت سے تین گنا زیادہ قیمت یعنی تین لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ میں نیلام ہوئی تھی۔