Web
Analytics
سلیکٹیڈ وزیراعظم کان کھول کرسن لیں! اپوزیشن آپ سے ڈکٹیشن نہیں لے گی، مریم اورنگیزیب عمران خان پر برس پڑیں ، بہت کچھ کہہ دیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / سلیکٹیڈ وزیراعظم کان کھول کرسن لیں! اپوزیشن آپ سے ڈکٹیشن نہیں لے گی، مریم اورنگیزیب عمران خان پر برس پڑیں ، بہت کچھ کہہ دیا

سلیکٹیڈ وزیراعظم کان کھول کرسن لیں! اپوزیشن آپ سے ڈکٹیشن نہیں لے گی، مریم اورنگیزیب عمران خان پر برس پڑیں ، بہت کچھ کہہ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کان کھول کرسن لیں! اپوزیشن آپ سے ڈکٹیشن نہیں لے گی، سلیکٹڈ وزیراعظم کوآئین پاکستان سے کوئی سروکارنہیں، ملک کا قرضہ گزشتہ6 ماہ میں6 ملین کیسے ہوگیا؟ بجلی اورگیس کے بل ڈبل کیسے ہوگئے؟ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے آج ڈی چوک کی طرح کی تقریرکی۔وزیراعظم پارلیمان کو جوابدہ ہوتا ہے پارلیمان وزیراعظم کونہیں۔ پی ٹی آئی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے پارلیمنٹ میں رہ کر پارلیمنٹ پرحملہ کیا۔ حکومت پارلیمان کے اندر اورباہر حملہ کرنا چاہتی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کوآئین پاکستان سے کوئی سروکارنہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کان کھول کرسن لیں! اپوزیشن آپ سےڈکٹیشن نہیں لےگی۔وزیراعظم بتائیں کہ ملک کا قرضہ گزشتہ6 ماہ

میں6 ملین کیسے ہوگیا؟ بجلی اورگیس کے بل ڈبل کیسے ہوگئے؟ مزید برآں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان لوگوں نے بیگم کلثوم کی بیماری پربھی قابل مذمت رویہ اپنایاتھاسابق وزیر اعظم نوازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارعمران خان ہوگا،صحت کے بنیادی حق پرحکومتی ڈرامے بازی افسوسناک اوراذیت ناک ہے پنجاب حکومت کے سیاسی تماشے کامقصدنوازشریف کوذہنی اذیت پہنچاناہے 4دن کے بعد(پی آئی سی) میں لے جانیکافیصلہ کیوں کیاگیا انکووہاں پہلے کیوں نہیں لیجایا گیا نوازشریف کوسروسز اسپتال لانے کی کیا ضرہرت تھی پنجاب حکومت نے اپنے بورڈزکی تجویزکیوں نہیں مانی اپنے ہی تشکیل کردہ میڈیکل بورڈزکی طبی تشخیص کے برعکس عمل کیوں کیا گیا3مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پرسیاست کرناچھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔