Web
Analytics
عمران خان غریبوں کو تحفظ دینے میں کامیاب ، آئی ایم ایف کیساتھ کس بات پر اتفاق ہوگیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / عمران خان غریبوں کو تحفظ دینے میں کامیاب ، آئی ایم ایف کیساتھ کس بات پر اتفاق ہوگیا

عمران خان غریبوں کو تحفظ دینے میں کامیاب ، آئی ایم ایف کیساتھ کس بات پر اتفاق ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف غریب لوگوں کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا، ملاقات میں دونوں کے خیالات میں مماثلت تھی،ایم ڈی آئی ایم ایف نے مضبوط ریفارمزکی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بارے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے دوران ملاقات میری باتوں سے اتفاق کیا۔ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں مضبوط ریفارمز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے اصلاحات کی ضرورت پر دونوں کے خیالات میں مماثلت تھی۔ دونوں نے معاشرے کے غریب لوگوں کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان

اور آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کے درمیان آج دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے بیل آؤٹ پیکج سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔ اس موقع پرایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اچھی اور تعمیری ملاقات ہوئی۔فیصلہ کن پیکج اور معاشی اصلاحات سے سے معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی مدد کرنے کوتیار ہیں۔ پاکستان کی حکومت درست سمت معاشی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہیں۔حکومت پاکستان معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کر رہی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے آج دبئی میں اہم عالمی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں، یہ ملاقاتیں دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان سے لبنان کے وزیراعظم سعد الدین رفیق الحریری نے بھی ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ وزیراعظم ساتویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے دبئی گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زید کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا دبئی پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہورہی ہیں۔ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تھا۔وقت کے ساتھ ہمارے میں ترقی کی رفتار کم ہوگئی۔

جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا اتنا کہیں نہیں دیکھا۔ ہمیں اپنے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا۔ معاشی اصلاحات کررہے ہیں جس سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہے ہیں۔سرمایہ کاری کیلئے آسان نظام لیکر آرہے ہیں۔اصلاحات مشکل ہیں لیکن اصلاحات کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ جب اصلاحات کی جاتی ہیں تولوگوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہترطرزحکمرانی ہی معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔پاکستان کو بہت اوپر لے کرجانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں ۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ پاکستان سیاحت کیلئے دنیا بھر میں بہترین ملک ہے۔