Web
Analytics
دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، کن معاملات پر گفتگو ہوئی، تفصیلات جانئے – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، کن معاملات پر گفتگو ہوئی، تفصیلات جانئے

دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، کن معاملات پر گفتگو ہوئی، تفصیلات جانئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری،

وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔دورے کے دوران وزیراعظم نے اپنے لبنانی ہم منصب سعد الحریری اور ایم ایف کی سربراہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔