Web
Analytics
وزیراعظم ہائوس کی سرکاری گاڑیاں فروخت کرنیوالونے سعودی شاہی خاندان کےسفر کیلئے رینٹ پر گاڑیاں لے لیں،300گاڑیوں کا ڈبل کرایہ کتنے دنوں کیلئے اداکردیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / وزیراعظم ہائوس کی سرکاری گاڑیاں فروخت کرنیوالونے سعودی شاہی خاندان کےسفر کیلئے رینٹ پر گاڑیاں لے لیں،300گاڑیوں کا ڈبل کرایہ کتنے دنوں کیلئے اداکردیا گیا

وزیراعظم ہائوس کی سرکاری گاڑیاں فروخت کرنیوالونے سعودی شاہی خاندان کےسفر کیلئے رینٹ پر گاڑیاں لے لیں،300گاڑیوں کا ڈبل کرایہ کتنے دنوں کیلئے اداکردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے کی آمد پر وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کو پھر سے وزیراعظم ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی رینٹل سروس سے تین دن کا رینٹل بل ادا کیا ہے۔جتنے کی گاڑیاں فروخت کی گئیں اس سے ڈبل قیمت ادا کی گئی ہے۔ امیر مقام کے اس بیان نے نئی چہ مگوئیوں کا آغاز کر دیا ہے۔گذشتہ روز موصول ہونے والی خبر کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے پیش نظر ان کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا اور یہ گاڑیاں سعودی عرب سے منگوائی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ناقدین نے اپنی توپوں کا رخ حکومت کی جانب موڑ لیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جب حکومت نے کفایت شعاری اور سادگی مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کی تھیں تب حکومت کو سوچنا چاہئیے تھاکہ سعودی ولی عہد جیسے شاہی مہمان کس میں سفر کیا کریں گے لیکن حکومت

کی ناقص پالیسیوں اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہی حکومت کو نقصان اُٹھانا پڑے گا۔حکومت نے نیلامی کے اتنے پیسے حاصل نہیں کیے ہوں گے جتنے انہیں گاڑیوں کے کرایوں کی مد میں دینا پڑیں گے۔ سعودی ولی عہد کی آمد کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں بھی انتظامات کر لیے گئے ہیں جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس عارضی طور پر ہی سہی ایک مرتبہ پھر سے آباد ہونے جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔ جو ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ہی قیام کریں گے۔شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔