Web
Analytics
ڈالر155روپے کا۔۔۔!! حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا ڈیل کرلی، دھماکہ خیز دعویٰ – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ڈالر155روپے کا۔۔۔!! حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا ڈیل کرلی، دھماکہ خیز دعویٰ

ڈالر155روپے کا۔۔۔!! حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا ڈیل کرلی، دھماکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کروالی گئی ہے جو پہلے وزیر اعظم ہائوس تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ16فروری کو سعودی ولی عہد آرہے ہیں جبکہ 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہاہے ، اس لئے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آکر بتانا چاہئے کہ سعودی ولی عہد کس قیمت پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے

دورہ پاکستان کامقصد کیاہے ؟ عمران خان اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں،عمران خان کو وزیر اعظم اس لئے بنایا گیا تھا کہ وہ چیریٹی اکٹھی کرنے کے ماہر ہیں لیکن یوٹرن لینے کی وجہ سے جو پیسے باہر سے آنے تھے ، وہ نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے آئی ہے کہ ڈالر 155روپے کا کردیں گے۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی نیت میں کوئی شک نہیں ، وہ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے اقتصادی مشیر ان کوکام نہیں کرنے دے اور شیخ رشید وزیر اعظم کومروائے گا۔