Web
Analytics
سلمان خان فلم شوٹنگ کے دوران حملہ، کمانڈوز پہنچ گئے، تشویشناک صورتحال – Lahore TV Blogs
Home / شوبز / سلمان خان فلم شوٹنگ کے دوران حملہ، کمانڈوز پہنچ گئے، تشویشناک صورتحال

سلمان خان فلم شوٹنگ کے دوران حملہ، کمانڈوز پہنچ گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلم شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا سلمان خان پر حملہ، پولیس کمانڈوز نے بحفاظت گھر پہنچایا، راجستھان کے سب سے بڑے ڈان نے چند دن قبل قتل کی دھمکی دی تھی، پولیس نے سکیورٹی کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر جان کو خطرہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار اور ہر دلعزیز اداکار سلمان خان پر فلم ریس3کی شوٹنگ کے دوران مسلح افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس کمانڈوز کے دستے نے سلمان خان کو بحفاظت ان کے گھر پہنچادیا ہے۔سلمان منگل کے روز معمول کے مطابق

شوٹنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ان پر حملہ کرنے کی غرض سے اسٹوڈیو میں گھس آئے۔ خیال رہے کہ سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشونی کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کا کیس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت میں ہےجس کی سماعت کے لیے جمعرات کو سلمان خان جودھپور گئے تھے جہاں انہیں بشونی کی جانب سےقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ سلمان خان کو دھمکی دینے والے گینگسٹر لارنس کا شمار راجستھان کے بڑے جرائم پیشہ افراد میں ہوتا ہے جس پر قتل اور دیگر جرائم کے 20 سے زائد کیسز ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس لارنس بشونی کی سلمان خان کو دی جانے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہےاور زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے سلمان خان کو بغیر سیکیورٹی سڑکوں پر نکلنے سے بھی منع کر دیا ہے ، سلمان خان عموماََ تنہا ہی ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے اکثر اوقات دیکھے جاتے ہیں، ان کے سکیورٹی کے بغیر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت اسی تناظر میں جاری کی گئی ہے۔