Web
Analytics
غیر معیاری کھانے ۔۔۔زوبیہ صدیقی – Lahore TV Blogs
Home / مراسلات / غیر معیاری کھانے ۔۔۔زوبیہ صدیقی

غیر معیاری کھانے ۔۔۔زوبیہ صدیقی

آج کل ہم دیکھتے ہیں نئی نسل، نوجوان، بچے سب پیزا، برگر، نوڈلز، سموسہ وغیرہ اور بہت سی نقصان پہچانے والی اشیاءکھانا پسند کرتے ہیں۔ کیا یہ سب کھانے نقصان سے باہر ہیں۔ نہیں بلکل نہیں بلکہ ےہ بیماریاں پیدا کرنے کی جڑ ہیں۔ ایسے کھانوں سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔جو کہ آجکل کے بچوں میں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جس میں ہڈیوں کے درد، جسم کی کمزوری، تھکاوٹ اور بہت سی بیماریاںجو ایسے نقصان دہ کھانوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔پرانے وقتوں میں لوگ دیسی گھی، اناج، روٹی اور قدرتی غذائیں وغیرہ کھاتے تھے

اور کام بھی بہت کرتے تھے جیسے کہ ورزش وغیرہ اور ایک صاف ستھرے ماحول میں پرورش پاتے تھے۔ مگر آج کل کا ماحول اور عادتیں بہت بدل چکے ہیں۔ اس وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔گھنٹوں وقت ضائع کر کے کمپیوٹر اور موبائل استعمال کرتے ہیں ۔ جو ہر انسان کے لیے نقصان دہ ہے۔ بہت سی بڑی بڑی کمپنیاں بھی آجکل بھروسے کے قا بل نہیں ہیں۔ بہت سی جگہوں پر بیکری سامان اور جنک فوڈ جس طرح بن رہا ہے اسے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ہم کس ماحول میں پرورش پا رہے ہیںوہاں صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔ گندہ آلودہ پانی استعمال ہوتا ہے۔ ہر طرف کیڑے اور گندگی ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں پر بنی چیزیں جب ہمارے بچے کھائےں گے تو کئی بیماریوں کا سبب بنیں گے۔ حکومت اورکوئی بھی زمہ دار ادارہ ان جگہوں کو بند نہی کرتے۔ حکومت کو چاہئے کہ ان سب کمپنیوں پر پا بندی لگائیں تاکہ کوئی بھی کسی انسان کی جان سے نہ کھیل سکے۔ اور سب بازار کے ایسے کھانوں سے پرہیز بھی کریں جو آجکل تیزی سے نوجوان نسل کو کمزور کرنے میں مبتلا ہیں۔میری آپ کے اخبار کے ذریعے حکومت سے اپیل ہے کہ فوری اس مسئلے پر اقدامات کئے جائیں تاکہ معصوم انسانی ذندگیوں کو بچایا جا سکے۔ کراچی جیسے شہر کو صاف ستھری اور نقصان سے پاک غذائی اشیاءفراہم کی جائیں۔ اور تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ ایسے کھانوں سے پرہیز کر کے اپنے آپ کو ان بیماریوں سے بچائیں۔