Web
Analytics
پاکستان میں اس چیز کیلئے بہترین نظام موجود ہے ، امریکہ نے پاکستان کے حق میں ایسا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کہ تن بدن میں آگ لگ گئی – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / پاکستان میں اس چیز کیلئے بہترین نظام موجود ہے ، امریکہ نے پاکستان کے حق میں ایسا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کہ تن بدن میں آگ لگ گئی

پاکستان میں اس چیز کیلئے بہترین نظام موجود ہے ، امریکہ نے پاکستان کے حق میں ایسا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کہ تن بدن میں آگ لگ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اس چیز کیلئے بہترین نظام موجود ہے ، امریکہ نے پاکستان کے حق میں ایسا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کہ تن بدن میں آگ لگ گئی ۔امریکی حکام نے پاکستان ایئر لائنز کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو عالمی سطح پرتسلیم کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ کاری سے متعلق دوست پالیسیوں سے اب تک کئی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جب کچھ ممالک نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کیں۔ اور اب امریکی حکام نے بھی قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔میڈیا

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے نے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آی اے امریکہ کے لئے طویل مسافت والے طیارے آپریٹ کرے گا۔گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی۔ اور امریکی قونصل جنرل میں پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کے لیے درخواست بھی کی تھی۔امریکی سفارتی عملے نے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے پی آئی اے نے امریکہ نے اپنا آپریشن دو سال قبل اکتوبر 2017 میں نقصان کی وجہ سے بند کیا تھا۔پی آئی اے کی پرواز مانچسٹر سے ہوتی ہوئی امریکہ جاتی تھی جس کے باعث قومی ایئرلائن کو خاصا نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس سے قبل برٹش ائیرویز نے پاکستان سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد کے بعد ایک اور ائیرلائن کی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ ایران کی ائیرلائن “آتا” نے بھی ایک خط کے زریعے سے پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا