Web
Analytics
کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ، مزید 3پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق، تعداد 9ہوگئی – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ، مزید 3پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق، تعداد 9ہوگئی

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ، مزید 3پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق، تعداد 9ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعہ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید 3 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے بعد لاپتہ قرار دیئے گئے ذیشان رضا اور ان کے والدین کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ذیشان رضا ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کو حکومت پاکستان نے پہلے لاپتہ قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے حکومت نے کل سانحہ میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کے

بیٹے طلحہ نعیم شہید شامل ہیں۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں کے ناموں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا ، مزید 3 پاکستانی بھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ لاپتہ افراد میں ذیشان رضا اور ان کے والد و والدہ شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی این اے سے مزید تین افراد کی شناخت کی جائیگی ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ فیصلہ لواحقین کرینگے کہ میتیں پاکستان لانی ہیں یا نہیں ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بڑے شہر کراسٹ چرچ میں دومساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد تازہ صورتحال اور وہاں مقیم پاکستانیوں سے متعلق سے آگاہی کیلئے دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معلومات کیلئے دفتر خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل کے افسران ڈی جی (ای اے پی)ثمینہ مہتاب +92 51 8293805،ڈائریکٹر( ایس ای اے پی)عرفان اللہ خان+92 51 9202623،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایس ای اے پی۔I)سرفراز احمد خان +92 51 9211659اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایس ای اے پی۔I)محمد رمضان+92 51 9224415 یا نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر +64 4 4790026-27 اور +64 21 779495 نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔