Web
Analytics
وزیراعظم آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے یا نہیں،حتمی اعلان کردیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / وزیراعظم آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے یا نہیں،حتمی اعلان کردیا گیا

وزیراعظم آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے یا نہیں،حتمی اعلان کردیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل وزیراعظم بھی دیکھیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ایل فور کے انتظامات دیکھنے آیا ہوں، ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔وزیر اعظم کہہ چکے کہ پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوگا، کراچی میں خوشیاں واپس آچکی ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ہفتہ کووزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ کرکٹ کے پلیٹ فارم پر بھی سب جماعتیں اور حکومت اکٹھی ہیں۔ ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کہہ چکے پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوگا۔بہت جلد بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی۔بڑے

ایونٹ کی میزبانی ہماری ہوگی۔ آئی سی سی کی ہدایت اور اسٹینڈرڈز کے مطابق کام ہورہے ہیں۔ پاکستان کے گرائونڈ آباد ہورہے ہیں۔ بین الاقوامی ایونٹس بھی جلد پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس فور کے انتظامات دیکھنے آیا ہوں۔ کراچی کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ سب کی اس میں محبت ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اگلا پی ایس ایل پورے کا پورا پاکستان میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 10 سالہ انتظار کے بعد خوشیاں واپس لوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ پاگل پن ہے، پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔ ہم نے پائلٹ کو رہا کر کے امن کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل خوشیاں بکھیر دے گا۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو پی ایس ایل فور کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔