Web
Analytics
ایران، خاتون کیساتھ ناجائز تعلق قائم کرنےپر رکن پارلیمنٹ کو نشان عبرت بنادیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / ایران، خاتون کیساتھ ناجائز تعلق قائم کرنےپر رکن پارلیمنٹ کو نشان عبرت بنادیا گیا

ایران، خاتون کیساتھ ناجائز تعلق قائم کرنےپر رکن پارلیمنٹ کو نشان عبرت بنادیا گیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) تہران میں فوجداری عدالت نے رکن پارلیمنٹ اور سماجی امور سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سلمان خدادادی کو ایک 28 سالہ خاتون زہرا نوید پور کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے کے سلسلے میں قصور وار ٹھہرایا ہے۔ زہرا رواں سال 6 جنوری کو مردہ پائی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقتولہ خاتون نے خدادادی پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ نے دھمکی دی تھی کہ راز فاش ہونے کی صورت میں اسے قتل کر دیا جائے گا۔زہرا نے ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی کی مگر ماضی میں انٹیلی جنس اداروں میں اعلی منصبوں پر فائز رہنے کے سبب اس نے اثر و رسوخ سے مقدمے کی کارروائی کو معطل کرا دیا۔ اس بات کا انکشاف مقتولہ نے اپنے ایک ویڈیو کلپ میں کیا۔سرکاری اخبار “ايران” نے جمعرات کے روز بتایا کہ فوجداری عدالت نے ملزم سلمان خدادادی کو زیادتی کے مقدمے میں بری

کر دیا مگر مقتولہ زہرا کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے کے الزام میں 99 کوڑوں کی سزا سنا دی۔علاوہ ازیں فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خدادادی کو ملازمت سے علاحدہ کر کے دو سال کے عرصے کے لیے دوردراز علاقوں میں بھیج دیا جائے۔یاد رہے کہ خدادادی نے 2014 سے 2016 تک ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر کے طور پر کام کیا۔ وہ چار مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوا اور اس نے متعدد سکیورٹی عہدوں پر بھی کام کیا۔ وہ ملکان شہر میں پاسداران انقلاب کا کمانڈر، اردبیل شہر میں محکمہ انٹیلی جنس کا سربراہ اور مشرقی آذربائیجان صوبے میں انٹیلی جنس کا نائب سربراہ رہ چکا ہے۔تبریز شہر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ اکبر اعلمی کے مطابق انہوں نے خدادادی کے ہاتھوں زہرا کی آبرو ریزی کے مقدمے کی پیروی کی تاہم عدالتی تحقیقات روک دینے کے لیے دباؤ کے سبب کسی نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکا۔