Web
Analytics
کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے قونصلیٹ حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے نادرا سے ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات جاننے کیلئے خط لکھ دیا ہے، ہلاک دہشت گردوں کے شناختی کارڈز ملے تھے۔سی ٹی ڈی نے نادرا کو خط تحریر کیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے خاندان کی تفصیلات دی جائیں، ہلاک دہشت گردوں کا شناختی کارڈ بلاک بھی کیا جائے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد عبدالرزاق کا شناختی کارڈ جائے وقوعہ

سے برآمد ہوا تھا، کالعدم تنظیم کے دہشت گردعلی احمد نے بھی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، دہشت گرد علی احمد کا اصل نام ہاشم تھا۔اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کے حفیظ پندرانی نے بھی جعلی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، جعلی کارڈ کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی جائے گی۔واضح رہے کہ پچھلے برس نومبر کی 23 تاریخ کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔