Web
Analytics
محمد عباس اور شان مسعود کا خواب پورا ہوگیا، دونوں کھلاڑی خوشی سے نہال – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / محمد عباس اور شان مسعود کا خواب پورا ہوگیا، دونوں کھلاڑی خوشی سے نہال

محمد عباس اور شان مسعود کا خواب پورا ہوگیا، دونوں کھلاڑی خوشی سے نہال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محمد عباس اور شان مسعود کا خواب پورا ہوگیا، دونوں کھلاڑی خوشی سے نہال۔پیسر محمد عباس اور بیٹسمین شان مسعود کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کا خواب پورا ہو گیا، دونوں آسٹریلیا سے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے،بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عباس جبکہ کپتان شعیب ملک نے شان مسعود کو گرین کیپ پہنائی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑیوں نے

تالیاں بجا کردونوں کرکٹرز کو مبارکباد دی۔اس موقع پر محمد عباس اور شان مسعود نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کریں۔دوسری جانب آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلنے والی ٹیم میں 2تبدیلیاں کرتے ہوئے پیٹ کمنز اور ایشٹن ٹرنر کی جگہ کولٹر نائل اور شان مارش کو شامل کیا۔