Web
Analytics
بھارت نے گائو موتر میں ’’سونے ‘‘کی موجودگی کا دعویٰ کردیا، بھارت اب سونے کی چڑیا بن کر دنیا میں نمبرون پر آجائیگا، بھارتی میڈیاکی مضحکہ خیز رپورٹنگ دنیا میں مذاق بن گئی – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / بھارت نے گائو موتر میں ’’سونے ‘‘کی موجودگی کا دعویٰ کردیا، بھارت اب سونے کی چڑیا بن کر دنیا میں نمبرون پر آجائیگا، بھارتی میڈیاکی مضحکہ خیز رپورٹنگ دنیا میں مذاق بن گئی

بھارت نے گائو موتر میں ’’سونے ‘‘کی موجودگی کا دعویٰ کردیا، بھارت اب سونے کی چڑیا بن کر دنیا میں نمبرون پر آجائیگا، بھارتی میڈیاکی مضحکہ خیز رپورٹنگ دنیا میں مذاق بن گئی

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو بھارت اپنی مضحکہ خیز رپورٹنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں بدنام ہے لیکن اس بار بھارت نے ایسی رپورٹنگ کی ہے جس پر پوری دنیا ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے گائے کے پیشاب میں سونا ہونے کا دعویٰ کر دیا۔یہ ویڈیو کب کی ہے اس بارے میں تو نہیں معلوم تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں اینکر کا کہنا ہے کہ دنیا میں بھارت سونے کی پیداوار میں دسویں نمبر پر ہےلیکن بھارت اب سونے کی پیداوارمیں دنیا میں نمبرون بن سکتا ہے کیونکہ چار سال لمبی ریسرچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ گاؤموتر میں سونا ہے۔اینکر کہتی ہے گائے ہندوستان کو سپر پاور بنا سکتی ہے۔اس متعلق چار سال تک تحقیقات کی گئی جس کے بعد یہ پتہ چلا کے گاؤ موتر میں سونا پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ گائے جو دودھ دیتی ہے اب وہ سونا بھی دے گی۔اب گائے بھارت کی غریبی دور کرے گی۔ایک وقت ایسا تھا جب بھارت میں گائے کی پوجا کی جاتی تھی اور ہر گھر میں گائے پالی جاتی تھی اب وہی گائے سونا بھی دے گی۔وہ گائے جو پہلے لوگوں کو پیٹ پالتی تھی اب وہ بھارت کو سونا بھی دے گی۔اس حوالے سے ریسرچ بھی کی گئی جس میں 400 گائے کے موتر کا ٹیسٹ لیا گیا اور یہ نتیجہ اخد کیا گیا کہ ہر گائے کے موتر میں 3 ملی گرام سے 10 ملی گرام تک سونا پایا جاتا ہے۔انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گائے موتر کو کیمکل پروسیس کے تحت سونا بنایا جا سکتا ہے۔اس تمام صورتحال میں بھارت یہ خواب دیکھنے لگ گیا ہے کہ گائے ان کو اب بہت زیادہ سونا دے گی اور وہ سپر پاور بن جائیں گے۔