Web
Analytics
ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد اب کیا کام کرنے کا اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / شوبز / ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد اب کیا کام کرنے کا اعلان کردیا

ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد اب کیا کام کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیو زڈیسک) ماہرہ خان نے لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ آسک ماہرہ خان سیشن کے دوران ماہرہ کے چاہنے والوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔ ماہرہ خان نے ناصرف تمام پرستاروں کے جوابات دئیے بلکہ اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔دیپ باسو نامی ٹوئٹر صارف نے سیشن کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ماہرہ آپ ہدایت کاری کے

میدان میں کب قدم رکھ رہی ہیں؟ اور اپنی پہلی فلم کی ہدایات کب دیں گی؟ ماہرہ نے اس سوال کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھیں گی۔ تاہم ماہرہ نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا کہ وہ کون سی فلم کی ہدایات دیں گی اور فلم میں کون سے فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ماہرہ خان کی ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کی خبر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔