Web
Analytics
اسٹاک مارکیٹ تباہ ہوگئی، سرمایہ کاروں کے 600ارب ڈوب گئے – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / اسٹاک مارکیٹ تباہ ہوگئی، سرمایہ کاروں کے 600ارب ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ تباہ ہوگئی، سرمایہ کاروں کے 600ارب ڈوب گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ برباد ہوگئی، سرمایہ کاروں کا 6 کھرب روپے کا نقصان، ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی گراوٹ کا شکار ہوگئی، کے ایس ای100انڈیکس 36600 کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھاو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس تاریخی گراوٹ کا شکار ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر شدید مندی کا شکار رہنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ بدھ کے روز کے ایس ای100انڈیکس 36600 کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔ بدھ کے روز مندی کے نتیجے میں سرمایہ

کاروں کے 98ارب 66کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے۔ جبکہ 10 روز میں 100 انڈکس 2400 پوائنٹس کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے 6 کھرب روپے ڈوبے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37169پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا، تاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔اس اقدام کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس36464پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھاگیا۔ بعد ازاں آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 36500کی حد بحال ہوگئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس550.65پوائنٹس کمی سی36579.32پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ بدھ کومجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی43کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں98ارب66کروڑ44لاکھ77ہزار84روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب15ارب88کروڑ36لاکھ64ہزار593روپے ہوگئی۔ بدھ کومجموعی طور پر14کروڑ11لاکھ77ہزار960شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ93لاکھ6ہزار690شیئرزکم ہیں۔