Web
Analytics
آئی جی پنجاب کو عہدے سے فارغ کردیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / آئی جی پنجاب کو عہدے سے فارغ کردیا گیا

آئی جی پنجاب کو عہدے سے فارغ کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس سروس کے کیپٹن(ر) عارف نواز کونسپکٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ سیکریٹری نارکوٹکس عارف نواز کو امجد جاوید سلیمی کی جگہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ امجد جاوید سلیمی کو پنجاب کے انسپکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کیپٹن(ر) عارف نواز کو آئی جی بنائے جانے کے نوٹیفکیشن کے بعد امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عارف نواز 2107میں بھی پنجاب کے آئی جی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق پولیس سروس کے 14

ویں کامن سے ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ مین حکومت نے تیسری بار پنجاب کے آئی جی کو تبدیل کیا گیا ہے۔ جون2018میں کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو ہٹا کر ڈاکٹر سید کلیم امام کو انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا لیکن انہیں ستمبر 2018میں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا اور انکی جگہ محمد طاہر کو نیا آئی جی بنایا گیا اور ایک ماہ بعد ہی انہیں ہٹا کر اکتوبر2018میں امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کا عہدہ سونپ دیا گیا البتہ اب انہیں ہٹا کر دوبارہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو پنجاب کا آئی جی بنا دیا گیا ہے۔