Web
Analytics
ہمارے دور میں دودھ83روپے لیٹر تھا اب87روپے ہوگیا،اس حکومت نے مہنگائی آسمان تک پہنچادی، مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ہمارے دور میں دودھ83روپے لیٹر تھا اب87روپے ہوگیا،اس حکومت نے مہنگائی آسمان تک پہنچادی، مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں

ہمارے دور میں دودھ83روپے لیٹر تھا اب87روپے ہوگیا،اس حکومت نے مہنگائی آسمان تک پہنچادی، مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں

لاہور (نیوز ڈیسک)سابقہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی آسمان تک پہنچا دی ہے، انہوں نے روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مئی 2018میں 10کلوگرام گندم کی قیمت 320روپے تھی جو کہ اب بڑھ کر353روپے ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کلو گوشت کی قیمت 361 روپے سے بڑھ کر402روپے ، ایک لیٹر دودھ کی قیمت 83روپے سے بڑھ کر 87روپے، دال مونگ کی قیمت 114سے بڑھ کر 138روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دال چناکی قیمت 113روپےفی کلوسےبڑھ کر125روپے ہو گئی ہے اور ایک کلو ٹماٹر کی قیمت مئی 2018میں 31روپے تھی جو اب 100روپے ہے،چینی کی قیمت 52روپےسےبڑھ کر61روپےہو گئی ہے، سرخ مرچ کی قیمت 280روپےکلو

سے بڑھ کر 348 روپےہو گئی ہے،لہسن کی قیمت 132روپےکلو سےبڑھ کر 180روپےہو گئی ہے اور پیازکی قیمت 28سے بڑھ کر 36روپے کلو ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کاافتتاح وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی ڈرامے کا ایکشن ری پلے ہے اور میں شہباز شریف کے ایک اور منصوبے کی نقل پرعمران کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔ شہباز شریف ان اسکیموں کو 2012،2013 میں مکمل کر چکے،وہاں لاکھوں لوگ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے دعوے وہ کررہے ہیں جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے ہیں اور عمران خان ذزرا یہ بھی بتاتے9ماہ سےآپ14ارب یومیہ قرضہ لےرہےہیں،اینٹ ایک نہ لگائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھر بناسکتے ہیں نہ بس سروس، یہ صرف بے وقوف بناسکتے ہیں اور 50 لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے، عوام دوربین سے ان کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ شہبازشریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم حرام اور اپنی کی اسکیم حلال کہتے ہیں۔