Web
Analytics
نو ماہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے، عمران خان نے تبدیلی کی نئی تاریخ رقم کرڈالی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / نو ماہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے، عمران خان نے تبدیلی کی نئی تاریخ رقم کرڈالی

نو ماہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے، عمران خان نے تبدیلی کی نئی تاریخ رقم کرڈالی

کراچی(آئی این پی) ترجمان بلاول بھٹو مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ 9ماہ میں 3 آئی جی بدل کرعمران خان نے پولیس میں مداخلت کی نئی تاریخ رقم کردی،پولیس میں بدترین سیاسی مداخلت کی وجہ سے پنجاب کاامن وامان بگڑتاجارہا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پرملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پرڈالر،گیس،بجلی،پٹرول مہنگا کیا گیا،اسدعمر قوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کی کیاشرائط مان کرآئے ہیں۔بدھ کو ترجمان بلاول بھٹو مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرخزانہ بتائیں ان کے پاس کون سی گیدڑسنگھی ہے جس سے مہنگائی کاعوام پراثرنہیں ہوگا،اسدعمر کہتے ہیں کہ اشیا

کی قیمتیں بڑھیں گی مگر عوام پر اثر نہیں ہوگا،آئی ایم ایف معاہدے پرعملدرآمد کیلئے گیس،بجلی کی قیمتیں مزیدمہنگی کی جائیں گی،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پرڈالر،گیس،بجلی،پٹرول مہنگا کیا گیا،اسدعمر قوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کی کیاشرائط مان کرآئے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پرملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے،عمران خان حکومت نے9ماہ میں معیشت اورادارے تباہ کردیے ہیں،پولیس میں بدترین سیاسی مداخلت کی وجہ سے پنجاب کاامن وامان بگڑتاجارہا ہے،9 ماہ میں 3 آئی جی بدل کرعمران خان نے پولیس میں مداخلت کی نئی تاریخ رقم کردی،عمران خان نے اپنے 22سالہ سیاسی بیانیے کے خود ہی بخیے ادھیڑ دیے ہیں۔