Web
Analytics
یہ کھلاڑی دوسری ٹیموں سے زیادہ اپنی ٹیم کیلئے خطرناک ہے، شعیب اختر نے کس کا نام لے لیا، اہم مشورہ بھی دے ڈالا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / یہ کھلاڑی دوسری ٹیموں سے زیادہ اپنی ٹیم کیلئے خطرناک ہے، شعیب اختر نے کس کا نام لے لیا، اہم مشورہ بھی دے ڈالا

یہ کھلاڑی دوسری ٹیموں سے زیادہ اپنی ٹیم کیلئے خطرناک ہے، شعیب اختر نے کس کا نام لے لیا، اہم مشورہ بھی دے ڈالا

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ فخر زمان مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے ہی مگر اپنی ٹیم کیلئے اس سے بھی زیاہ خطرناک ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فخر زمان گیند دیکھتا ہے اور بلا گھما دیتا ہے ،وہ بڑی بڑی شاٹس مارتا ہے جس کے باعث دوسری ٹیموں کیلئے بہت خطرناک ہے کیونکہ اگر وہ 10 سے 15 اوورز کھڑا ہو جائے تو سیٹ

ہونے کے بعد پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کر دیتا ہے ،وہ جتنا مخالفین کیلئے خطرنا ک ہے اس سے کہیں زیادہ اپنی ٹیم کیلئے خطرناک ہے کیونکہ دیگر ٹیمیں اب اس کی تکنیک بھانپ چکی ہیں ، اس کی خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر وہ جلد آؤٹ ہو جائے تو ٹیم دباؤ میں آ جاتی ہے اور ٹیم کے سکور بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث مخالف ٹیم کو اچھا ہدف نہیں دیا جا سکتا۔