Web
Analytics
متحدہ عرب امارات میں جہازوں پر تخریب کاری میں ملوث ہونے کا الزام،ایران نے امریکی الزامات پر دھمکی دے ڈالی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / متحدہ عرب امارات میں جہازوں پر تخریب کاری میں ملوث ہونے کا الزام،ایران نے امریکی الزامات پر دھمکی دے ڈالی

متحدہ عرب امارات میں جہازوں پر تخریب کاری میں ملوث ہونے کا الزام،ایران نے امریکی الزامات پر دھمکی دے ڈالی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے خبر دار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل بردار جہازوں پر تخریب کاری میں ایران کے ملوث ہونے کی الزام تراشی سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ عباس موسوی نے علاقائی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ تمام ممالک بیرونی عوامل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ بحری جہازوں پر تخریب کاری حملے تشویشناک اور افسوسناک ہیں جن کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 تیل بردارجہازوں میں تخریک کاری کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے

ساحل پر تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے والے 4 میں سے 2 تیل بردار جہاز ان کے ہیں اور انہیں اس حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔اتوار کے وزمتحدہ عرب امارت کی ریاست فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 جہازوں میں تخریک کاری کی کوشش کی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل ساحلی علاقے میں کسی بھی قسم کے حملوں کی تردید کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس میں کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ایران خطے میں جہاز رانی سے متعلق ٹریفک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔امریکا نے گذشتہ ہفتے ایران پر نئی معاشی پابندیوں کے فوری بعد مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز اور بی 52 بمبار طیارے تعینات کیے تھے۔