Web
Analytics
سی پیک کو نقصان پہنچانے اور بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے امریکہ نے گھنائونی چال چل دی، ایرانی چابہار بندرگاہ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / سی پیک کو نقصان پہنچانے اور بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے امریکہ نے گھنائونی چال چل دی، ایرانی چابہار بندرگاہ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کردیا

سی پیک کو نقصان پہنچانے اور بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے امریکہ نے گھنائونی چال چل دی، ایرانی چابہار بندرگاہ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کردیا

کابل (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران کی چہابہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنی قراردے دیا۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے بیورو کے لئے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے کابل میں افغان وزیر داخلہ صلح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چہابہار بندرگاہ کو امریکی پابندیوں سے مستثنی قراردینے کی افغان حکومت کی درخواست کو منظور کر

لیا گیا ہے۔صلاح الدین ربانی ان کے ملک کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر امریکی اقدامات کو سراہا ہے۔ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے حصول کیلئے اندرونی اور علاقائی مفاہمت کا اہم کردار ہے۔ایلس ویلز اتوار کو کابل کے دورے پر پہنچے تھے اور اب تک وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔