Web
Analytics
مسافر وین دھماکے سے اڑ گئی، متعدد افراد جھلس کر جاں بحق – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / مسافر وین دھماکے سے اڑ گئی، متعدد افراد جھلس کر جاں بحق

مسافر وین دھماکے سے اڑ گئی، متعدد افراد جھلس کر جاں بحق

کشمور(آئی این پی ) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈردھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ منگل کو کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈردھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔