Web
Analytics
رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں جب کبھی چاند گرہن لگتا تو آپؐ کیا کام کرتے، ایمان افروز تحریر، ضرور پڑھیئے – Lahore TV Blogs
Home / دلچسپ و عجیب / رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں جب کبھی چاند گرہن لگتا تو آپؐ کیا کام کرتے، ایمان افروز تحریر، ضرور پڑھیئے

رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں جب کبھی چاند گرہن لگتا تو آپؐ کیا کام کرتے، ایمان افروز تحریر، ضرور پڑھیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضوراقدس ؐ کے زمانہ میں سورج گرہن ہو گیا . صحابہ ؓ کو فکر ہوئی کہ اس موقع پر حضورؐ کیا عمل فرماتے ہیں اس کی تحقیق کی جائے جو حضرت اپنے اپنے کام میں مشغول تھے چھوڑ کر دوڑے ہوئے آئے ۔نوعمر لڑکے جو تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے ان کو چھوڑ کر لپکے ہوئے آئے تا کہ یہ دیکھیں کہ حضورؐاس وقت کیا کریں گے .نبی اکرمؐ نے دو رکعت کسوف کی نماز پڑھی جو اتنی لمبی

تھی کہ لوگ غش کھا کر گرنے لگے .نماز میں نبی اکرمؐ روتے تھے اور فرماتے تھے :اے رب! کیا آپ نے مجھ سے اس کا وعدہ نہیں فرما رکھا کہ آپ ان لوگوں کو میرے موجود ہوتے ہوئے عذاب نہیں فرمائیں گے اور ایسی حالت میں بھی عذاب فرمائیں گے کہ وہ لوگ استغفار کرتے رہیں .حضورؐ نے لوگوں کو نصیحت فرمائی کہ جب کبھی ایسا ہو اور آفتاب یا چاند گرہن ہو جائے تو گھبراکر نماز کی طرف متوجہ ہو جایا کرو۔‎‎