Web
Analytics
کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما گرفتار – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما گرفتار

کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما گرفتار

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا مکی کو ملک گیر سطح پر کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پہ انتہائی اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پرگرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری نقص امن عامہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔پنجاب پولیس

کے مطابق مولانا عبد الرحمٰن مکی نے گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔نجی ٹی وی چینل کو پنجاب پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے عوام الناس سے اپنی کالعدم قرارد ی جانے والی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل کی تھی۔پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا مکی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر بھی سخت تنقید کی تھی۔