Web
Analytics
انتظار کی گھڑیاں ختم، سمندر میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ،قوم کیلئے بڑی خبر – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / انتظار کی گھڑیاں ختم، سمندر میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ،قوم کیلئے بڑی خبر

انتظار کی گھڑیاں ختم، سمندر میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ،قوم کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم، سمندر میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ،قوم کیلئے بڑی خبر۔ پاکستان کی سمندری حدود میںکیکڑا ون بلاک میں تیل اور گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں نے ڈرلنگ کا عمل مکمل ہو گیاہے اور ٹیسٹنگ کا عمل شرو ع ہو گیاہے جوکہ نہایت اہم مرحلہ ہے ۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں پانچ ہزار 470 میٹر تک ڈرلنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اب ڈرلنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں کیونکہ تیل اور گیس کی مقدار جانچنے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیاہے ، ٹیسٹنگ کا عمل تقریبا 48 سے 72گھنٹے جاری رہے گا اور اس پر رپورٹ

ایک ہفتے میں تیار کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش جنوری میں شروع کی گئی تھی ۔اس حوالے سے گذشتہ روز موصول ہونے والی خبر کے مطابق ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے 14ارب لاگت سے 5 ہزار470 میٹر زیرسمندر (لائنرتک)ڈرلنگ مکمل کرتے ہوئے تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی ۔ڈرلنگ کمپنی نے تیل وگیس کی حقیقی مقدارکا تعین شروع کردیا ہے ۔ یہ عمل آئندہ تین روز میں مکمل جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہو سکتی ہے ۔ ایگزن موبل کمپنی کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے 11جنوری 2019ء کو شروع کی گئی ڈرلنگ لائنر تک مکمل کرلی گئی ہے ۔ای این آئی، ایگزن موبل، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل اس کنویں میں 25 فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں اور اسی تناسب سے چاروں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کے تخمینی ذخیرے 9 ٹریلین کیوبک فٹ تک رسائی کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈرلنگ کمپنی گیس وتیل کے ذخیرے کی حقیقی مقدار کا تعین کرنے کے لیے 200 میٹر ذخیرے میں رسائی شروع کردی ہے ۔ ہائی پریشر کے باعث یہ عمل محتاط انداز میں آئندہ تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کا عمل شروع ہوجائے گا۔